گوجرانوالہ:پھل فروشوں میں جھگڑا،3افرادقتل

Apr 21, 2023 | 02:15 AM

ایک نیوز :گوجرانوالہ میں پھل فروشوں کے درمیان معمولی بات پرجھگڑاہوا ،باپ بیٹے سمیت 3افرادکوقتل کردیاگیا،واقوعہ کے بعدملزم فرارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے مین بازارواہنڈومیں پھل بیجتے ہوئے دکاندارزاہداورارشد کے درمیان معمولی بات پرجھگڑاہواتھا۔
پولیس کے مطابق واہنڈو مین بازار میں تربوز بیچنے والے دو دکانداروں میں جھگڑاہوا، جھگڑے کے دوران باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تربوز بیچتے ہوئےگزشتہ روزدودکانداروں کے درمیان جھگڑاہوا۔آج دوبارہ جھگڑا ہوا تو زاہد نے تیز دھار آلے سے تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دکاندار ارشد اس کا بیٹا نوید اور ایک ساتھی زبیر شامل ہیں۔

مزیدخبریں