سری لنکا سے1لاکھ بندروں کی برآمد کا علم نہیں، چینی سفارتخانہ

سری لنکا سے1لاکھ بندروں کی برآمد کا علم نہیں، چینی سفارتخانہ
کیپشن: No knowledge of export of 1 lakh monkeys from Sri Lanka, Chinese Embassy

ایک نیوز:کولمبو کے چینی سفارتخانے نے ایک لاکھ بندروں کی برآمد کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی نیشنل فاریسٹری اور گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن جنگلی جانوروں اور پودوں کی برآمد اور درآمد دیکھتی ہے، اس ادارے کو کسی چینی کمپنی سے ایسی درخواست موصول نہیں ہوئی کہ وہ سری لنکا سے بندر درآمد کرنا چاہتی ہے۔

سری لنکا کی وزارت زراعت کے اعلیٰ افسر گوناداسا سمارا سنگھے نے کہا کہ چین کی نجی کمپنی نے ان کی وزارت کو بندر درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہم پورے ایک لاکھ بندر ایک ساتھ نہیں بھیجیں گے لیکن ان علاقوں میں کہ جہاں بندر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہاں سے بندروں کو برآمد کر دیں گے۔

سرخ اور بھورے رنگ کا بندر قدیم ترین نسلوں میں سے ہے جو اب صرف سری لنکا میں باقی رہ گیا ہے، اسے بین الاقوامی یونین برائے تحفظ فطرت نے معدوم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے بیشر زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن یہ فروخت ایسے وقت میں کی جا رہی ہے کہ جب ملک بد ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

سری لنکن حکام نے ملک میں بندروں کی آبادی کا تخمینہ 20 سے 30 لاکھ لگایا ہے۔