وزیر دفاع خواجہ آصف کا تحریک انصاف سے رابطے کا انکشاف

Apr 21, 2023 | 00:30 AM

 ایک نیوز:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے پیسے جاری نہیں کریں گے، توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آج ایک رابطہ ہوا ہے، یہ سمجھوتہ ہوا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، بطور پارلیمنٹیرین اپنے اختیارات کا تحفظ کرنا ہے، ہمیں پارلیمنٹ نے فنڈز  دینے سے منع کیا ہے، ہم چار تین کے فیصلے کو فوقیت دیتے ہیں ،تین دو کا فیصلہ نہیں مانتے،  صرف عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

 وزیردفاع کاکہنا تھا کہ مزید کہا کہ مذاکرات بھی ہوئے تو 2018 کے الیکشن سے شروع کریں گے، آئین میں صرف 90 دن کا نہیں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک دن میں الیکشن کرائیں، سب پر واضح ہونا چاہیے کہ آئین نے پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔اس سے بڑی کیا زیادتی ہوسکتی ہے جو اس وقت ہورہی ہے ، کیا مذاکرات کا ایجنڈا سپریم کورٹ دے گا؟ کیوں ہمیں ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے؟ مذاکرات کا ایجنڈا ہم خود طے کریں گے۔

مزیدخبریں