پہلا ٹی20 : خراب بیٹنگ کے باوجود پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دیدی

Apr 21, 2021 | 17:41 PM

admin
ہرارے : پاکستان ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلا میچ 11رنز سے جیت لیا، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 150 رنز کا آسان ہدف دیا تھا ۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آوَٹ رہے۔محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکا، پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔کپتان بابر اعظم 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ حفیظ ایک پھر ناکام ہوئے اور 5 رنز بناسکے،اس کے علاوہ حیدر 5 ،فہیم اشرف 1 اور محمد نواز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا تسلسل نہ برقرار رکھ سکے اور 13 رنز بناکر چلتے بنے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ڈبییو کرنے والے دانش عزیز بھی اپنے پہلے میچ کو یادگار نہ بناسکے اور 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یوں پاکستان ٹیم میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 150 رنز کا اآسان ہدف دیا ہے۔زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز بنا آؤت ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ ایرون 34 اور لیوک جونگوے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر تین، محمد حسنین دو جب کہ محمد حفیظ ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


مزیدخبریں