شہبازشریف کی نوازشریف سے جاتی امراء میں ملاقات،اہم فیصلے

Sep 20, 2024 | 17:55 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کی،شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت بارے نواز شریف کو بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت بارے نواز شریف کو بریفنگ دی ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شہباز ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا، نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال بارے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشوروں سے نوازا۔ 

مزیدخبریں