ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری 

Sep 20, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز: ادارہ شماریات  کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق   ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں 0.52 فیصد کی کمی ہوگئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آگئی ۔ 

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مگکچ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چاول، دودھ، دہی، مٹن، بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

ایک ہفتے میں پٹرول 10 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے  تک سستا ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کی کمی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی، چینی 1 روپے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا، دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا، سگریٹ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔    

مزیدخبریں