سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

Sep 20, 2024 | 17:21 PM

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ  ہوگیا۔  

تفصیلات کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت 3500روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے  ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار ایک روپے کا اضافہ  ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم  ہے۔  

  عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 2612 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔  

مزیدخبریں