ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسےکے لیے مینارپاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیئے جانےکا امکان ہے، اس حوالے سے ڈ پٹی کمشنرلاہورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینےکےحوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، عدالتی احکامات کے مطابق ڈی سی لاہور جلسےکی اجازت سے متعلق 5 بجے تک فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مستردکر دی تھی اور حکومت کو جلسے کی اجازت سے متعلق شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔