صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

Sep 20, 2024 | 14:38 PM

 ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری  نے  سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے، آرڈیننس جاری کردیا گیا ۔

جاری پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے ، ایکٹ کےتحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان، سینئرترین جج اورچیف جسٹس کانامزدکردہ جج شامل ہوگا۔

آرڈیننس میں پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کےسیکشن تھری میں ترمیم کی گئی ہے ، سیکشن تھری کی ذیلی شق 2کےتحت سماعت سےقبل مفادعامہ کی وجوہات دیناہوں گی، پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں آرڈیننس کےذریعےسیکشن 7اےاوربی کوشامل کیاگیا ہے۔

جاری آرڈیننس میں سیکشن 7اےکےتحت ایسےمقدمات جوپہلےدائر ہوں گے انہیں پہلےسناجائے گا، کوئی عدالتی بنچ اپنی باری کےبرخلاف کیس سنےگاتووجوہات دینا ہوں گی ، سیکشن 7بی کےتحت ہرکیس، اپیل کی ریکارڈنگ ہوگی اورٹرانسکرپٹ تیارکیاجائے گا ۔ 

جاری آرڈیننس کے تحت عدالتی کارروائی کاٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ عوام کیلئےدستیاب ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔  

مزیدخبریں