پاکستان جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کا بغیر این او سی بھارت کا دورہ، پی  ایس  بی کا نوٹس  

Sep 20, 2024 | 14:16 PM

ایک نیوز:پاکستان جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کے بغیر این او سی کے  بھارت کا دورہ کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹس لے لیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے جواب طلب  کرتے ہوئے  اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری کو جلد تحریری جواب دینے کی ہدایت  جاری کردی ہے۔  

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق ساؤتھ ایشیئن  جونیئر  اتھلیٹکس  چیمپئن  شپ میں پاکستان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ، ایونٹ کے 90میڈلز میں سے پاکستان ایک میڈل بھی نہ جیت سکا ۔  

پاکستان سپورٹس بورڈ   کا کہناہے اتھلیٹکس فیڈریشن نے حکومت سے لازمی این او سی حاصل کیے بغیر ٹیم بھارت بھیجی ،ٹیم کےدورہ بھارت  کیلئے اتھلیٹکس فیڈریشن نے اجازت نہیں لی تھی۔  

مزیدخبریں