ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کیخلاف ہرایک کوکرداراداکرناچاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ خوش قسمتی تھی سائنسدان کورونا کی ویکسین بنانےمیں کامیاب ہوگئے،ویکسین کی تقسیم میں عالمی سطح پرغیرمنصفانہ رویہ دیکھاگیا، کوروناکی روک تھام میں درپیش آنیوالےمسائل نہ دہرانےکیلئے اقدامات ضروری ہیں چھوٹےسےوائرس کےباعث کروڑوں لوگوں کولاک ڈاؤن کاسامناکرناپڑا، وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ویکسینزکی ہرایک کیلئے دستیابی ضروری ہے،غریب ملکوں سےغیرمنصفانہ رویہ مناسب نہیں ، عالمی حدت روکنےکیلئے عالمی کوششوں کاحصہ ہیں ۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے یکساں ترقی ضروری ہے اور ترقی پذیر ملکوں کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے وسائل کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے اور 500 ارب ڈالر کے سی ایس ڈی آرز کو قرض کی ادائیگی سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قرض میں جکڑے ملکوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔نگران وزیر اعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔