ایک نیوز: پورٹ قاسم پر روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
روسی گندم کے 2 جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ روسی گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپےکلو کم ہوکر 118 روپےکلو پر آگئے ہیں ۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹےکی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔