ایک نیوز : کرکٹ شائقین ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم آج ان کا انتظار تو ختم ہوا لیکن ترانہ سننے کے بعد وہ مایوس ہوگئے۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
— ICC (@ICC) September 20, 2023
Official Anthem arriving now on platform 2023 ????????
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever! ????????
Credits:
Music - Pritam
Lyrics - Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers - Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG
آئی سی سی نے بدھ کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا۔
آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ اینتھم میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھاجاسکتا ہے۔
دوسری جانب اینتھم میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
ترانے کے لیے لیرکس شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جب کہ اس کو پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے گایا ہے۔
تاہم جیسے ہی ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز کیا گیا، سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے تنقید کرتےہوئے مایوسی کا اظہار کیا، کچھ شائقین نے رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا تو کچھ نے 2011 کے ورلڈکپ کے گانے کو یاد کیا۔
دوسری جانب پاکستان شائقین بھی کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ سن کر مایوس ہوئے اور انہیں پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ترانے گانے والے گلوگار علی ظفر کی یاد ستانے لگی۔
محمد عبداللہ نامی ایکس( ٹوئٹر) صارف نے تو علی ظفر سے ورلڈکپ کا ترانہ گانے کی درخواست کر دی۔
عبداللہ نے لکھا کہ 'ہمیں آپ کی آواز میں ورلڈ کپ کا ترانہ چاہیے'، جس پر علی ظفر نے صارف کو جواب بھی دیا۔
علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لیکن اگر اپنے ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، لیکن میرے اپنے آئیڈیاز ہیں اور میراکام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔
علی طفر نے ٹویٹ کیا کہ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہ آیا تو 'بھائی حاضر ہے'۔
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ تھیم سانگ کے لیے علی ظفر کی خدمات حاصل کرنا چاہیے تھیں۔