چینی وزیرخارجہ کی روسی صدر سے اہم ملاقات،اہم پیغام پہنچادیا

چینی وزیرخارجہ کی روسی صدر سے اہم ملاقات،اہم پیغام پہنچادیا
کیپشن: چینی وزیرخارجہ کی روسی صدر سے اہم ملاقات،اہم پیغام پہنچادیا

ایک نیوز :روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے پیوٹن کو بتایا چین روس کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

وانگ یی روس کے چار روزہ دورے پر ہیں جو تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکتوبر میں پیوٹن کے چین کے تاریخی دورے سے قبل انتظامات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
روسی اخبار ویدوموستی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اکتوبر میں چین کے دورے کی دعوت باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے۔
پیوٹن کے دورے کی خبر اسی دن جاری ہوئی جب انہوں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی بات چیت کی میزبانی کی۔