ترک صدر نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھادیا 

ترک صدر نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھادیا 
کیپشن: ترک صدر نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھادیا 

ایک نیوز :ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی ۔
 تفصیلا ت کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر حل طلب بات چیت کریں۔
یو این اسمبلی کے 78ویں سیشن سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر بیٹھ کر حل طلب گفتگو کریں اور اس مسئلے کو حل کریں تاکہ کشمیر میں امن قائم ہو اور یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی بات چیت کے دوران ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔