سعودی جنرل کی نیول ہیڈ کوارٹرآمد،پرتپاک استقبال

سعودی جنرل کی نیول ہیڈ کوارٹرآمد،پرتپاک استقبال
کیپشن: Saudi general's arrival at naval headquarters, warm welcome

ایک نیوز :سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،پرتپاک استقبال کیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-20/news-1695217851-2391.mp4

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔