ایک نیوز :ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کرلیا،دو ملین سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر برائے فروخت کے لیےپیش کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سافٹ ویئر ہیکنگ سے پاکستانیوں کا انتہائی پرسنل ڈیٹا ہیکرز کے پاس چلا گیا،ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دیدیا،اشتہار کے ہمراہ کئی پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے،شہریوں کے کریڈٹ کارڈز نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے،کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی مرتبہ اور کتنی پیمنٹ کی، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر ہے،
انٹرنیٹ پر برائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت صرف 2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق اس معاملے سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔