افغان مہاجرین کا کئی دہائیوں سے انتظام کامیابی کی کہانی ہے،وزیردفاع

افغان مہاجرین کا کئی دہائیوں سے انتظام کامیابی کی کہانی ہے،وزیردفاع
کیپشن: The management of Afghan refugees for many decades is a success story, Defense Minister

ایک نیوز :وزیردفاع انورعلی حیدر کاکہنا ہے کہ  ترقی پذیر ملک کے طور پر ہمارے متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان کا افغان مہاجرین کا کئی دہائیوں سے انتظام ایک کامیابی کی کہانی ہے۔

وزیر دفاع  لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)  انور علی حیدرسے یواین ایچ سی آر(UNHCR) کے ریجنل بیورو برائے ایشیا و بحرالکاہل کے ڈائریکٹر مسٹر اندریکا رتواٹے نے ملاقات کی۔

وزیردفاع انورعلی حیدر  کاکہنا تھاکہ پاکستان UNHCR اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے تاکہ افغان پناہ گزینوں کے لیے پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ ہم نے اپنے افغان بھائیوں کو تعلیمی اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ تجارتی خدمات تک رسائی فراہم کی ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی صورتحال کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے، کیونکہ بین الاقوامی میدان میں نیا بحران ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو میزبان ممالک کو مناسب اور پائیدار مالی مدد فراہم کرنا جاری رکھنی چاہیے۔
 وزیر دفاع کا مزید کہنا تھاکہ  واپس آنے والے پناہ گزینوں کے لیے اضافی مالی مدد کے راستے تلاش کرنے اور ان کی واپسی اور افغانستان میں دوبارہ انضمام کی ترغیب دینے کے لیے UNHCR کی مدد اہم ہے۔
باہمی ملاقات کے دوران  دونوں اطراف نے سلامتی اور باہمی مفادات کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔