افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی سے وزیرخارجہ کی ملاقات

افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی سے وزیرخارجہ کی ملاقات
کیپشن: افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی سے وزیرخارجہ کی ملاقات

ایک نیوز :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے ایک مستحکم، پرامن، خوشحال اور علاقائی طور پر جڑے افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری کی ترجیحات پر پیشرفت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر نو، اس کی معیشت کی بحالی اور افغانوں کے لیے مناسب اور پائیدار انسانی امداد کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔