کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار،بجلی کے   194 فیڈرز ٹرپ کر گئے

Sep 20, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز :شہر قائد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بجلی کے 194سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،ملیر، ملیر کینٹ،کورنگی، لانڈھی ، لیاری،ایئرپورٹ،شیرشاہ، صدر ، ناظم آباد،سرجانی،شاہراہ فیصل،طارق روڈ،گلشن اقبال،کلفٹن اور ڈی ایچ اے،عزیز آباد، ایف بی ایریا، صفورا سعدی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس اور صدر میں بارش ریکارڈ کی گئی، شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

 دوسری جانب کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے  194 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔مختلف علاقوں میں پی ایم ڈی اور فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

کراچی کے علاقوں  گلستان جوہر ،ڈی ایچ اے،گلشن اقبال ،کاٹھور ،بلدیہ ،سرجانی ،لانڈھی  اورنگی کوورنگی،بن قاسم ،اوتھل سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

مزیدخبریں