بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ

Sep 20, 2023 | 17:39 PM

ایک نیوز :ضلعی انتظامیہ نے بجلی چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کےمطابق24 گھنٹوں میں 97 مقدمات درج کئے گئے ۔ 09 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔دو کروڑ 84 لاکھ سات ہزار 960 کی رقم ریکور، خزانے میں جمع کروا دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے بھیکیوال میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن لیا،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 10 کنڈا کنکشن منقطع کر کے مقدمے درج، 4 کو موقع سے گرفتارکرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے 76 مقامات کے کنڈا کنکشنز منقطع کروا دیے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل سٹی میں 76، ماڈل ٹاؤن میں 05 مقدمات کا اندراج ہوا۔تحصیل شالیمار میں 06 ،رائیونڈ اور کینٹ میں 5، 5 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

مزیدخبریں