ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1روپے2پیسے سستا ہو کر 293روپے88پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296پر روپے پر مستحکم رہا ۔
رواں ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ابتک 13روپے سے زائد تک سستا ہو چکاہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا ۔مارکیٹ20پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار889پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 313کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 132 کے شیئرز میں اضافہ ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,035 جبکہ کم ترین سطح 45,808 رہی۔