ایک نیوز : برصغیر کی سب سے قدیم مذہبی جماعت نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی کمائی کو حرام قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے ہند جو برصغیر پاک وہند کی قدیم ترین مذہبی تنظیم ہے، نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سوشل میڈیا، ڈانس اور غیر ضروری فوٹوگرافی سے ہونے والی کمائی کو حرام یعنی قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ شریعت کی رو سے ممنوع سرگرمیاں، جیسے شور مچانا، ناچنا اور غیر ضروری تصویریں کھینچنا، معاش کا قابل قبول ذریعہ نہیں ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ‘حرام’ تصور کیا جانا چاہئیے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے ہند کا ایک اجلاس شمالی دیناج پور، مغربی بنگال میں منعقد ہوا۔ اس میں ملک بھر سے تقریباً 200 اسلامی سکالرز عصری مسائل پر گفتگو کے لیے جمع ہوئے۔
اجلاس میں ناجائز دولت سے متعلق مسائل، خاص طور پر جدید کاروباری طریقوں اور غیر قانونی کاروباروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام میں سود، رشوت، چوری، جوا، دھوکہ دہی یا فراڈ پر مبنی جھوٹے معاہدوں کے ذریعے حاصل کی گئی جائیداد کی سختی سے ممانعت ہے۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان طریقوں سے کمایا جانے والا پیسہ گناہ اور غلط کاموں کی طرف لے جاتا ہے۔ لوگوں کو گریز کرنا چاہیے۔