ایک نیوز: لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے چیئرمین پی اینڈ ڈی سے اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل کیجانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بتایا گیا ہے کہ لاہور میں امریکی قونصل جنرل ہاکنز نے چیئرمین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو سے ملاقات کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ترجیحات اور اقدامات میں پاک امریکا شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ گرین الائنس سمیت دیگر کئی مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔