کراچی: کیش وین سے پونے 6 کروڑ لوٹنے والے سیکیورٹی گارڈ کی تصویر ایک نیوز کو موصول

کراچی: کیش وین سے پونے 6 کروڑ لوٹنے والے سیکیورٹی گارڈ کی تصویر پی این این کو موصول
کیپشن: KARACHI: PNN received the photo of the security guard who looted 6 crores from the cash van

ایک نیوز: کورنگی صنعتی ایریا میں کیش وین لوٹنے کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ شاطر ملزم سیکیورٹی گارڈ رائے زوہیب حسین ولد عبد الرشید کی تصویر ایک نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم زوہیب کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے ہے، ملزم زوہیب نے ساتھی گارڈ ثاقب کو ٹھنڈا پانی لینے گاڑی سے اتارا اور کیش سے بھری گاڑی لے اڑا۔ 

اس حوالے سے پولیس نے کریوچیف موسی خان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ موسیٰ خان نے پولیس کو بتایا کہ کیش وین میں ڈرائیور ثاقب  اور مجھ سمیت چار ملازمین سوار تھے، چار افراد میں وین ڈرائیور زوہیب، گارڈ ثاقب اور گارڈ شیر احمد اور میں شامل ہیں،ہم بینکوں سے رقم کی ترسیل پر مامور تھے، مختلف بینکوں سے ہم نے 60 لاکھ 35 ہزار روپے اکٹھا کرکے گاڑی میں رکھے تھے۔ 

محمد موسیٰ نے بتایا کہ شام چار بجے ہم سیکٹر 16 میزان بینک پہنچے، میں اور گارڈ شیر احمد بینک سے کیش لینے چلے گئے، گاڑی میں ڈرائیور زوہیب کے ہمراہ گارڈ ثاقب کو باہر ٹھہرایا، ہم بینک سے کیش لے کر باہر نکلے تو کیش وین موجود نہیں تھی جبکہ گارڈ ثاقب بینک کے باہر بنا اسلحہ موجود تھا۔ 

گارڈ ثاقب نے بتایا کہ اس نے اپنا رپیٹر گاڑی میں رکھا تھا اور ڈرائیور زوہیب کے کہنے پر ٹھنڈا پانی لینے گیا تھا، اسی دوران ڈرائیور کیشن لے کر فرار ہوگیا، کچھ دیر انتظار کے بعد میں نے اپنی کمپنی کے کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع دی، بعد میں گاڑی عوامی کالونی تھانے کی حدود سے لاوارث حالت میں ملی، گاڑی میں کیش اور گارڈ کا اسلحہ بھی موجود نہ تھا۔ شبہ ہے کہ واردات سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے کی گئی ہے۔