چین: پنجاب حکومت کے وفد کا دودھ کی جدید پراسیسنگ فیکٹری، سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم کا دورہ

چین: پنجاب حکومت کے وفد کا دودھ کی جدید پراسیسنگ فیکٹری، سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم کا دورہ
کیپشن: CHINA: Punjab Govt Delegation Visits Modern Milk Processing Factory, State of the Art One Window System

ایک نیوز: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت  کے وفد نے دودھ کی جدید پراسیسنگ  فیکٹری اور ینسچوان کے سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم  کا دورہ کیا۔ 

وفد میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل شامل تھے۔ صوبائی وزراء نے چائنہ فرسٹ ڈیپ پراسیسنگ انٹرپیرز اور ینسچوان شہر کے  ون ونڈو سسٹم کا 4 گھنٹے کا تفصیلی دورہ کیا۔ 

صوبائی وزراء نے چائنہ فرسٹ ڈیپ پراسیسنگ فیکٹری کے مختلف شعبے دیکھے اور دودھ کی پراسیسنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزراء کو ننشیا کے جدید ملک  پراسیسنگ فیکٹری میں ویلیو ایڈیشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ 

صوبائی وزراء کو ملک پراسیسنگ۔ cheese. پروٹین اور دیگر ویلیو ایڈیشن اشیاء کے بارے بریف کیا گیا۔ صوبائی وزراء کو ینسچوان شہر کے وسط قائم تیز رفتار ون ونڈو آپریشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزراء نے ون ونڈو سسٹم کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ دوران بریفنگ وزراء کو بتایا گیا کہ ون ونڈو آپریشن کے بعد  دفاتر میں استعمال ہونے والی 69 سرکاری مہریں ختم کر دی گئی ہیں اور تمام مہریں ون ونڈو آپریشن کے ہال کے ایک باکس میں رکھی گئی ہیں۔ آن لائن درخواست فارم فل نہ کرنے  والے شہریوں کیلئے الگ ہال میں فارم فل کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

ون ونڈو ایڈمنسٹریشن سیل میں درخواست موصول ہونے کے بعد چند منٹ میں پراسیس مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں کو صرف ایک بار ہی ون ونڈو ایڈمنسٹریشن آنا پڑتا ہے۔ ون ونڈو ایڈمنسٹریشن میں فراہم کردہ سہولتوں اور درخواستوں پر کارروائی کے حوالے سے 99 سے زائد شہری مطمئن ہیں۔ 

ایس ایم تنویر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ینسچوان شہر کے رہائشیوں کے لئے ون ونڈو آپریشن سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ اس طرح کا نظام شہریوں کا سرکاری مشینری پر اعتماد کو مضبوط بناتاہے۔ 

عامر میر کا کہنا تھا کہ ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان میں ہر سطح پر انتظامی امور اور شہری سہولتوں میں بہتری نظر آئی۔ ون ونڈو سیل اپنی مثال آپ ہے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ایسا نظام ناگزیر ہے۔ 

اظفر علی ناصر نے کہا کہ ملک پراسیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ویلیو ایڈیشن میں تعاون بڑھائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر چینی کمپنی کے سربراہ کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔ 

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ لائیوسٹاک خصوصا دودھ کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے چین کی تکنیکی معاونت کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ینسچوان شہر جیسا سپیڈی ونڈو آپریشن ہمارے شہروں میں بھی شروع ہو۔