افتخار عارف ادب میں سایہ دارشجر کی مانند ہیں، مرتضیٰ سولنگی

افتخار عارف ادب میں سایہ دارشجر کی مانند ہیں، مرتضیٰ سولنگی
کیپشن: Iftikhar Arif is like a shadow Darshajar in literature, Murtaza Solangi

ایک نیوز: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراء سے خطاب کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ افتخار عارف ایک درخشاں ستارہ ہیں جو ملک میں علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں، انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کام کا آغاز کیا، پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں افتخار عارف نے کلیدی کردار ادا کیا، افتخار عارف ادب میں شجر سایہ دار کی مانند ہیں۔

دریں اثناء وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد نے بھی معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراءسے خطاب کیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ افتخار عارف کی ادب کے شعبہ میں بے پناہ خدمات ہیں، وہ اپنے شعبے کے لیڈر ہیں، ان کی شاعری کے علاوہ بھی ادبی خدمات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افتخار عارف کی علمی و ادبی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن اور مقتدرہ قومی زبان میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔