پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sep 20, 2023 | 15:13 PM

ایک نیوز: کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے اعجاز چودھری کیخلاف مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما  اعجاز چوہدری  کو  تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اعجاز چوہدری کی طبعیت ناساز ہے پولیس جیل میں ہی اپنی تفتیش مکمل کرے۔ تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم جیل میں ہی رہے گا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزیدخبریں