عبدالباری صدیقی بھاری اکثریت سےصدرایپکا پاکستان منتخب

ایک نیوز:نارووال میں عبدالباری صدیقی کوبھاری اکثریت سے صدرایپکا پاکستان منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں  ایپکا پاکستان سپریم کونسل اجلاس منارے پاکستان لاہور میں منعقد ہوا،ملک بھر سے ایپکا کے مرکزی عہدے داران اورصوبائی عہدے داران نے شرکت کی۔عبدالباری صدیقی کا  ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

اشرف خان ترین صدرایپکا  نارووال،جنرل سیکرٹری عبدالوحید بٹ پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ ایم پی اے چوہدری بلال اکبرخان نےاستقبال کیا۔نئے منتخب ہونے والے صدرکو  پھولوں کے ہارپہنائے اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،صدرایپکا پاکستان منتخب ہونے پرعبدالباری صدیقی کو  مبارکباد بھی دی گئی۔