ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق دائر اپیلوں پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پراسیکیوٹر جنرل کی اپیلوں پر سماعت کی۔ پراسکیوٹر جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کی سیکشن 21 ای کے تحت ملزم کا ریمانڈ کم ازکم پندرہ دن کا ہوسکتا ہے لیکن دہشت گردی کی عدالتیں ملزمان کا اپنی مرضی کے مطابق ریمانڈ دے رہی ہیں۔ عدالت قانون کے مطابق ملزمان کا ریمانڈ دینے کا حکم دے۔
عدالت نے قانونی نقطے کو طے کرنے کے لیے عدالتی معاون مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔