بھارت کینیڈا سفارتی جنگ میں شدت، بھارتی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Sep 20, 2023 | 14:46 PM

ایک نیوز:  سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت کینیڈا سفارتی جنگ میں شدت،  بھارتی وزارت خارجہ نے  کینیڈا میں اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں اور نفرت انگیز جرائم کی وجہ سے "انتہائی احتیاط"  کی ایڈوائزی جاری کردی۔

 بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے  کہ  بھارتی کمیونٹی کے ارکان کے خلاف بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 بھارت کی طرف سے ایڈوائزری کے اجرا کو دونوں ملکوں کے درمیان بگڑتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی انتہا کہا جاسکتا ہے یادرہے اس سے قبل دونوں ملک سفارتکاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں 

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، "کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں اور سیاسی طور پر قابل مذمت نفرت انگیز جرائم اور مجرمانہ تشدد کے پیش نظر، وہاں کے تمام  بھارتی شہریوں اور مسافروں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

کینیڈا میں ایسے علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔ خاص طور پر  بھارتی طلباء کو انتہائی احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے

 بھارتی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، کینیڈا میں 2 لاکھ 30 ہزار بھارتی طلباء اور  7 لاکھ  تارک وطن بھارتی شہری  ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ  بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانے بھارتی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

مزیدخبریں