ایک نیوز: شہر کو محفوظ بنانے کے دعویدار سیف سٹی کیمرے خود غیر محفوظ،تھانے کے باہر لگے ایک لاکھ 20 ہزار کے سیف سٹی کیمرے چوری ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سیف سٹی کیمرے لے اڑے، پولیس 2 ہفتے تک لاعلم رہی،2 ستمبر کی رات کیمرے بند ہونے کے باوجود کارروائی کی بجائے محض رپورٹ لکھنے پر ہی اتفاق کیا گیا،15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا،معاملے نے شہر کے مختلف مقامات پر لگے 2 ہزار 500 سیف سٹی کیمروں کے فعال ہونے پر بھی سوال اٹھا دیا،وفاقی پولیس کی جانب سے کیس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔