کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ہوشربا اضافہ، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر100 افراد قتل 

Sep 20, 2023 | 14:40 PM

ایک نیوز: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ رواں سال ڈکیتی مراحمت پر 100 افراد کے قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ اب تک ڈکیتی کی 60 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان  دم توڑ گیا۔ 

علی عباس  اور اسکے والد کو ورکشاپ پر  دوران واردات  ڈاکؤوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا،تاہم علی عباسی دوران علاج چل بسا۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کرکے فرار ہونے والے نامعلوم ڈاکؤوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ڈاکوؤں نے جنوری میں 13،فروری میں12، مارچ میں 10، اپریل میں 12، مئی میں 15،جون میں 9، جولائی میں 12،اگست میں 8 اور ستمبر میں 9افراد کی مزاحمت پر جان لے لی۔ 

سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال شہر میں اب تک اسٹریٹ کرائم کی 60  ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں