ایک نیوز: یواےای کیلئے پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اماراتی حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکمنامے کے مطابق امپورٹ پابندی میں تازہ چلڈ مرغی کا گوشت بھی شامل ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہوگا۔
اس حوالے سے ایک پاکستانی ایکسپورٹر نے بتایا ہے کہ سمندری راستے سےماہانہ پاکستانی گوشت ایکسپورٹ 12 ملین ڈالر تھی جبکہ جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے۔
ایک دوسرے ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔