گجرات:دوکاندار کی خاتون کیساتھ قابل اعتراض ویڈیو ،ڈی پی او کانوٹس

Sep 20, 2023 | 13:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گجرات میں دوکاندار کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او احمد نواز شاہ نے نوٹس لے لیا۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او احمد نواز شاہ نے خصوصی ہدایت پر انکوائری ٹیم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنیوالا دوکاندار اور خاتون قصور وار قرار پائے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد دوکاندار اور لڑکی کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کی مدعیت میں موشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل بھی دیدی گئی ہے۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یاد رہے کہ گجرات کے تھانہ دولت نگر میں سی سی ٹی وی کیمراز لگانے والے نے دکانداروں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر سینکڑوں خواتین کی نازیبا وڈیوز ریکارڈ کر لیں۔ اور ان وڈیوز کے بعد ان خواتین کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔

مزیدخبریں