ایک نیوز: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا کہ کلچرل فیسٹیول 2023ء 'لہور لہور اے' اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول کی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری ٹورازم پنجاب آصف بلال لودھی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ای ڈی الحمراء طارق محمود، محمد طارق بسراءایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، رافعہ سید ٹی ڈیپ ،سی سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، کلیم یوسف ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل سمیت لاہور والڈ سٹیم پلاک، پکارو دیگر محکموں نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا کہ ”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ لہور لہور اے فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک،ایکسپو، پلاک، الحمراء، لارنس گارڈن اور حضوری باغ میں ہوں گے۔ کلچرل فیسٹیول میں ڈپلومیٹ اور کاروباری ٹائیکونز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
سیکرٹری پنجاب آصف بلال لودھی نے کہا کہ لہور لہور اے کلچرل فسٹیول میں پورے لاہور کے تمام کاروباری حلقوں کو شامل کیا جائیگا۔
کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ۔ثقافت اورخوبصورتی کو اجاگر کیا جائیگا۔ تمام پروگراموں میں شہریوں کی شرکت اوپن ہوگی۔
لہور لہور اے فیسٹیول میں موسیقی۔آرٹ پروگرامز۔فوڈ سٹالز۔تھیٹرز۔سپورٹس ایونٹس۔ایکسپو ایکسپورٹ کانفرنس ودیگر پروگرام ہوں گے۔