ایک نیوز: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا ہے۔ ترانے کا نام دل جشن بولے رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترانے میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہیں۔ ترانے کی موسیقی پریتم جبکہ ترانے کی شاعری شلوک لال، سویری ورما نے لکھی ہے۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
— ICC (@ICC) September 20, 2023
Official Anthem arriving now on platform 2023 ????????
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever! ????????
Credits:
Music - Pritam
Lyrics - Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers - Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG
ترانے میں پریتم، نکاش عزیز، سریراما چندرا، امیت مشرا، جونیتا گاندھی، اکاسا اور چرن نے آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ چرن نے ہی ترانے کا ریپ لکھا اور گایا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈ کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔