ایک نیوز: نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما متحرک ہوگئے۔مریم نواز نے کہا کہ میں اورنوازشریف انتقام پریقین نہیں رکھتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام تنظیمی عہدیدار اور ونگز کو متحرک اور مزید فعال کرنے کے ٹاسک دے دیئےگئے،مسلم لیگ ن کے مختلف تنظیمی اجلاس اور کنوینشنز کا سلسلہ جاری ہے،آج مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں منعقد کیا جا رہاہے۔
اجلاس کی قیادت مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام عہدے داروں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم نواز نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدے داران کو پارٹی قائد کے استقبال کے حوالےسے مختلف ذمہ داریاں سونپی۔
خصوصی مناظر: مریم نواز مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کیلئے پہنچ گئیں#AIK NewsNews #AIK News #Pakistan #News #UPDATE @pmln_org #NawazSharif #PMLN @MaryamNSharif #MaryamNawaz @pmlndigitalpk pic.twitter.com/tTEK38zhJk
— AIK News News (@pnnnewspk) September 20, 2023
مریم نواز نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی،راؤ سکندر حیات ، پرویز رشید ، اور مریم اورنگزیب، انوشے رحمان ، بلال کیانی ، سمت تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے،پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدے داران کی لسٹ میں تعداد دیکھ خوشی ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا،میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا،میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزرا کر آئی ہوں،200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں،میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھ پت سے گرفتار کیا گیا،آج آپ اٹیمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا،کوئی ایک منصوبہ دیکھا دیں جو اس شخص نے شروع کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے،پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں،2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20,20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی،نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بکل خاتمہ کر دیا گیا،نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97,98 پر رہا،نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا،نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف،چن چن کر جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف انشاللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں,امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک،مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کے لیے ایک ہی نعرہ ہو گا۔اکتوبر کو نواز شریف نہیں آ رہا ملک کی خوشحالی آرہی ہے،نواز شریف کی 40 سال میں 11 سال جلا وطنی ہے۔