ایک نیوز: پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے اور ہم ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔ ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ویزے کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں،اول، نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے۔
???? ???? Today, we’re announcing three steps to help bring down visa appointment wait times: tens of thousands of expedited appointments, flexible scheduling in either Islamabad or Karachi, and interview waiver applications for eligible applicants at the @usconsulatekhi. ????️ ???? pic.twitter.com/W4mIZY4BnF
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 19, 2023
دوسری سطح پر سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلئے مناسب ہو سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔اِسی طرح 25 ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔
درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں۔پرنٹ کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی کراچی میں اے اِی جی کے ڈراپ باکس میں درخواست سمیت اپنے ضروری کوائف جمع کروا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ پہلے ہی استثنیٰ کے اہل ایسے ویزا امیدواروں کی درخواستیں قبول کر رہا ہے جن کو پہلے بھی اسلام آباد سے ویزا جاری ہوا تھا۔
Exciting news! We just expedited thousands of non-immigrant visa appointments scheduled in Karachi.
— US Consulate Karachi (@usconsulatekhi) September 19, 2023
Check https://t.co/y1PJkV9fOl to see if your visa appointment was moved up. If you forgot your login, call +92-21-111-234-111. pic.twitter.com/Gaocn85OM0