ایک نیوز: پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی۔ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے معشیت سنبھلنے کی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔ مالی سال 2024 کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔ مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی، معاشی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ مالی نظم ونسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب، سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا۔ گزشتہ مالی سال سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث مہنگائی اور کم شرح نمو رہی۔
مستحکم گروتھ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان اکانومی کیلئے شراکتداری جاری رہے گی۔