ایم کیو ایم پاکستان کانوجوانون کو ملکی سیاست میں لانےکافیصلہ

 ایم کیو ایم پاکستان کانوجوانون کو ملکی سیاست میں لانےکافیصلہ
کیپشن: ایم کیو ایم پاکستان کانوجوانون کو ملکی سیاست میں لانےکافیصلہ

ایک نیوز: ایم کیو ایم پاکستان نے نئی سیاسی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئےنوجوانون کو ملکی سیاست میں لانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 30 فیصد امیدوار نوجواں ہوں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب کے نوجوانوں کو بھی ایم کیو ایم اپنے ٹکٹ دے گی۔

ذرائع ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان ہی ملک کا آثاثہ ہیں، نوجوان ملک کو زیادہ بہتر طریقے سے آگے لیجاسکتے ہیں۔