نگران حکومت، پاک فوج کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ آپریشن، عوامی ردعمل 

نگران حکومت، پاک فوج کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ آپریشن، عوامی ردعمل 
کیپشن: Caretaker Government, Pakistan Army joint operation against hoarders, public response

ایک نیوز: حال ہی میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نگران حکومت اور پاک فوج نے مل کر ملک بھر میں آپریشنز کا آغاز کیا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ "نگران حکومت نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، دراصل یہ کام پچھلی حکومتوں کے کرنے کا تھا"۔ "نگران حکومت سے اس سے بھی بہتر کاموں کی امید ہے"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "فوج کا اس آپریشن میں شمولیت اور عوام کو ریلیف دینے کا اقدام قابلِ ستائش ہے "۔ "فوج کا ہر اقدام عوام کی بہتری کے لئے ہوتا ہے"۔ "ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں"۔ "ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن آرمی چیف اور نگران حکومت کی بڑی کامیابی ہے"۔