168 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، گوشوارے جمع نہ کرانیوالی پارٹی کو انتخابی نشان نہیں ملےگا

Sep 20, 2023 | 12:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا سالانہ مالی گوشوارے جمع کرانے کا معاملہ،الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 168 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، اب تک 107 سیاسی جماعتوں نے  سالانہ مالی گوشوارے جمع کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں اب تک 107 سیاسی جماعتوں نے  سالانہ مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں،الیکشن کمیشن میں 61 سیاسی جماعتوں نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے،الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، پاکستان تحریک انصاف ،ایم کیو ایم پاکستان ،عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علماء اسلام  سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے مالی گوشوارے جمع کرا دیے۔الیکشن کمیشن میں باپ, بی این پی اور نیشنل پارٹی نے مالی گوشوارے جمع کرا دیے۔

الیکشن کمیشن میں آل پاکستان مسلم لیگ راہ حق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے تاحال سالانہ مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

مزیدخبریں