ایک نیوز: کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 15کیسز رپورٹ جبکہ 4 ہزار 340 افراد ملیریا کا شکار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 15 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے،رواں سال کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 213 ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام شام کے اوقات میں خود بھی گھروں اور محلوں میں اسپرے کرے ۔
دوسری جانب سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،24 گھنٹوں میں 4 ہزار 340 افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ رواں سال ملیریا سے شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی بھی 2 افراد ملیریا کاشکار ہوکر داخل ہیں۔