ایک نیوز: مودی سرکار کے زہریلے پروپیگنڈے نے بھارتی فوج اور صحافتی شعبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی صحافی مودی کی متعین کردہ جھوٹی روش پر چل کر صحافتی تقاضوں کی پامالی کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی دہشتگردوں کے ساتھ مڈبھیڑ دکھائی گئی۔ سرینگر کو ہمیشہ مودی نے الیکشن قریب آنے پر مہرے کے طور پر استعمال کیا۔
فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے مودی سرکار کی جگ ہنسائی کو ابھی ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ مودی سرکار کی ایک اور بھونڈی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارتی صحافی نے ویڈیو کوریج میں یہ دکھانے کی کوشش کی کہ "سرینگر کے علاقے میں چند دہشتگردوں کے ساتھ بھارتی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا"۔
بھارتی صحافی نے مزید صورت حال کو ڈرامائی رخ دیتے ہوئے بتایا کہ "کس جانفشانی سے ان کے فوجی عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہو رہے ہیں"۔ بھارتی فوج نے تعریفوں کے جھوٹے پل باندھتے ہوئے اپنی فورسز کی کارروائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
ویڈیو مکمل جھوٹ پر مبنی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے بیانات کے برعکس وہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ ویڈیو سے مودی سرکار کا گھٹیا پن مزید کھل کر سامنے آگیا کیونکہ کوئی بھی کارروائی اتنے اطمینان سے نہیں کی جا سکتی۔