آئی جی پنجاب کااحسن اقدام،2 مزید پولیس شہداء کےاہلخانہ کو ذاتی گھر دےدئیے

Sep 20, 2023 | 11:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام ، دو مزید پولیس شہداء کے اہلخانہ کو ذاتی گھر دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل سیف اللہ شہید کے اہلخانہ کو گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دیا گیا،کانسٹیبل محمد اکبر شہید کے اہل خانہ کو رحیم یار خان کے عباسیہ ٹاؤن میں پسند کے مطابق 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دیا گیا،آر پی او گوجرانوالہ اور آر پی او بہاولپور نے دونوں شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی فراہمی کیلئے کیسز سنٹرل پولیس آفس بھجوائے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے منظوری کے بعد کیسز آئی جی پنجاب کو بھجوائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں شہدا کی فیملیز کے گھروں کی خریداری کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح، پہلے سے بڑھ کر اقدامات کر رہے ہیں،2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو بھی نیک افراد کے تعاون سے پلاٹس دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 کے شہدا کے اہل خانہ کو دیئے جانے والے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی کر رہے ہیں،شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیم و ہیلتھ ویلفیئر کیلئے معروف اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں