ایک نیوز: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین میں ننشیا انٹرنیشنل فرینڈز سیٹز فورم کا افتتاح کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعلیٰ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈز سیٹز فورم کا افتتاح کردیا۔ یوہائی کے کانفرنس ہال میں آمد پر وزیراعلی پنجاب کا شاندار استقبال کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک چین تعلقات پورے خطے میں امن،استحکام اورخوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔ پاکستان اور چین کے مزید مضبوط، جامع اور ہمہ گیر تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کیلئے ناگزیر ہیں- پاکستان اور چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے۔ روشن اور تابناک مستقبل کے لئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اور چین گزشتہ 7دہائیوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ پاکستان اور چائنہ ثابت کر چکے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات کیلئے باہمی اعتماد اور انڈر سٹیڈنگ ناگزیرہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجرسی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ فرینڈ شپ فورم میں شرکت اور آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے- کمیونسٹ پارٹی اور ننشیا کے عوام کا فرینڈ شپ فورم میں میزبانی پر مشکورہوں- فورم نے ہمیں مل بیٹھنے اور اجتماعی دانش سے مستفید ہونے کا نادرموقع فراہم کیا- ماضی میں بہت سے چینی بھکشوشاہراہ ریشم پر سفر کر کے گندھارا اور وادی سندھ کی لازوال تہذیب کامشاہدہ کرچکے ہیں۔ چینی بھکشوپاکستان میں ہزاروں سال پرانی تہذیب میں پوشیدہ علم اوردوستی کے پیغام سے استفادہ کرچکے ہیں۔ سفارتی تعلقا ت کی شروعات سے متعدد شہراور صوبوں کے دوستی اورہم آہنگی کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے شہروں اور صوبوں نے آپس میں تعلقات کو مضبوط رکھا۔ پاکستان اور چین کے 43صوبوں اور شہروں نے دوستی کے رشتے قائم کر کے ہمارے مستقبل کے تعلقات کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ پاک چین روابط باہمی اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ سی پیک اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت فراہم کی ہے۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے۔
ان کے مطابق حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ ہمارے لیڈرز نے دونوں ممالک کے مفاد کیلئے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سپیشل اکنامک زون اور گوادر ڈویلپمنٹ کے فاسٹ ٹریک پر گامزن ہیں- سپیشل اکنامک زون کے سلسلے میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کر چکا ہوں- ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اور چیئرمین کاشاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتاہوں۔