فرح خان کےبچوں کا نام ECLسےنکلوانےکامعاملہ،عدالت کاحکم آگیا

Sep 20, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:فرح خان کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی درخواست پر سماعت کی ۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار وزرات داخلہ میں قائم کمیٹی سے رجوع کرے ،کمیٹی اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

جسٹس رسال حسن نے درخواست گزاروں کو حکم دیا کہ آپ متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرے اگر مطمین نہیں ہوتے تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو سینئر کونسل اظہر صدیق سے مشاورت کی مہلت دے دی۔

مزیدخبریں