ایک نیوز: کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی آشوب چشم کی وباء پھوٹ گئی۔ ایک ہی دن میں سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے سے خطرے کی نئی گھنٹی بج گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد برھنے لگی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں کل کے روز 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
اب تک پنجاب میں آشوب چشم کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔ اسی طرح لاہور کے ہسپتالوں میں اب تک 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت نے بیان میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ روز آشوب چشم کے 100 مریض رپورٹ ہوئے۔