لاہور: ایل ڈی اے کاآپریشن، شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں سے تجاوزات ہٹادیں

لاہور: ایل ڈی اے کاآپریشن، شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں سے تجاوزات ہٹادیں
کیپشن: لاہور: ایل ڈی اے کاآپریشن، شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں سے تجاوزات ہٹادیں

ایک نیوز: لاہورمیں ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے شادیوال چوک سے کھوکھر چوک اور اطراف کی مین شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں و املاک سے تجاوزات ہٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق مین سڑکوں پرعرصہ دراز سے قائم ماربل اسٹورز، سینٹری سٹورز کی تجاوزات ختم کردی، جبکہ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، پولیس اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔

کمرشل اسٹورز، گراسری سینٹرز، سیلون، فوڈ پوائنٹس، ٹی پوائنٹس کے آگے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

آپریشن کے دوران تجاوزات، شیڈ، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمار کردی گئیں اور دکانوں کے آگے بنائے گئے فلور، سٹال انفراسٹرکچر بھی مسمار کیا گیا۔